اننت ناگ / /کمشنر ریلیف اینڈ رِی ہیبلی ٹیشن (ایم) ڈاکٹر اروند کاروانی نے آج جنوبی کشمیر میں زیر تعمیر پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش گاہوں کامعائینہ کیا۔اُنہوں نے سائٹ اِنجینئروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ عمارتوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ اہل ملازمین کو جلد از جلد کوارٹرز اَلاٹ کئے جاسکیں۔ اُنہوں نے ان سے کہاکہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان اہم کاموں کو انجام دیتے وقت تمام معیار کے پیرامیٹروںکو برقرار رکھا جائے۔کمشنر موصوف نے وزیر اعظم پیکیج کے ملازمین سے بھی اِستفساری گفتگو کی اوراُن کے مطالبات کو بالخصوص کوارٹروں کی الاٹمنٹ سے متعلق بغور سنا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا گیا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بعد میں ڈاکٹر اروند کاروانی نے سوامی وویکانند ناگ دندی آشرم اچھہ بل بل اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے آشرم کا خصوصی دورہ کیا اور چیئرمین اِنتظامیہ کمیٹی بی ایل بٹ اور دیگر ممبران سے افادیت کے کام کاج کے بارے میں دریافت کیا۔اُنہیں سالانہ کیلنڈر کے حصے کے طور پر آشرم میں منعقد ہونے والی روحانی مجالس، گروپ میٹنگوں اور سمپوزیم کے علاوہ قومی سطح پر منعقد کی جانے والی یوگا سرگرمیوں سے متعلق جانکاری دی گئی ہے۔ڈاکٹراَروند کاروانی نے آشرم کی طرف سے کئے جارہے سماجی اور روحالی کاموں کی بہت سراہنا کی ۔اُنہوں نے اِس برس ماتا کھیر بھوانی یاترا کے کامیاب اِنعقاد میں ناگ دندی آشرم کے کردار کی ستائش کی۔
37