--- 53

لیفٹیننٹ گورنر نے بجٹ۔ 2024 کو سراہا

لوگوں کا بجٹ متوسط طبقے ، نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں کو بااِختیار بنائے گا اور اس سے دیر پا ، مساوی ترقی اور جامع ترقی میں تیزی آئے گی
سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 2024-2025 ء کے دور اندیش بجٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتارمن کا شکریہ اَدا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ 2024 ء سے اِقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی،’وِکست بھارت‘ کے لئے دور رس اصلاحات میں سہولیت ملے گی اور ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ اور ’زندگی گزارنے میں آسانی‘ میں اضافہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’روزگار، ہنرمندی، ایم ایس ایم ایز اور متوسط طبقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس بجٹ میں آبادی کے تمام طبقوں کو بااِختیار بنانے کے ویژن کا ترجمانی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سب کے لئے کافی مواقع پیدا کرنے کی نو ترجیحات جیسا کہ بجٹ میں تصور کیا گیا ہے ، تیزتر ترقی اور سماجی مساوات کو یقینی بنائے گی۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ بجٹ۔ 2024ء 21 ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتا ہے اور نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں اور کاروباریوں کو بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے اور خوشحال دیہی ہندوستان کے لئے منصوبہ بندی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مضبوط زرعی انفراسٹرکچر اور شہری ترقی میں تیزی آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت میں پیداواری صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنے اور بجٹ میں جن اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے ان سے جموں و کشمیر کو بہت فائدہ ہوگا۔ نیچرل فارمنگ، تیل دار اجناس کے مشن، سبزیوں کی پیداوار، سپلائی چین اور قومی کوآپریشن کسانوں،دیہاتوں اور مزدوروں کے لئے جامع ترقی کو یقینی بنائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نے 21 ویں صدی کے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے اور ہمارے نوجوان ایک قابل فخر اور خوشحال یوٹی کی تعمیر کر رہے ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ بجٹ۔ 2024 میں روزگار اور ہنر مندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور نئی سکیموں سے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کو نئی ترغیب ملے گی اور اس سے اَفرادی قوت میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی راہ ہموار ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قبائلی اکثریتی دیہاتوں اور اسپریشنل اضلاع میں قبائلی کنبوں کے لئے کوریج کی خاطر پردھان منتری جنجاتیہ اْنّت گرام ابھیان گیم چینجر ثابت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ۔ 2024 ء اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نچلی سطح پر نظام مضبوط اور لوگ سماجی اِنصاف کے ثمرات سے لطف اندوز ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں