--- 36

اتوار کا دن رواں سال کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ درجہ حرارت 36سے تجاوز کرگیا

مساجد ،خانقاہوں، امام بارگاہوں میں رحمت باراں کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام ، محکمہ موسمیات نے 3اگست تک بارش کی پیش گوئی کی
سرینگر//وادی میں اتوار کو سیزن کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ 132سالہ میں گزشتہ رات گرم ترین رات رہی ہے ۔سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جولائی کے مہینوں میں سال 1946کو 38.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 1999میں 9جولائی کو 37ڈگری ریکارڈ کیا گیا اسی طرح 1953کو 37ڈگری ، 1997میں 36.4دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے 3اگست تک وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔ دریں اثناء وادی بھر کی مساجد، خانقاہوں ،امام بارگاہوں ، آستان اور عبادتگاہوں میں رحمت باراں کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ادھروادی کشمیرمیں گرمی کی شدت جاری ہے اس بیچ گزشتہ شب سرینگر میں 132سالوں میں تیسری گرم ترین رات گزری ہے جس میں کم سے کم درجہ حرارت 24.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 3اگست تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ دجے کی بارش کی پیش گوئی کی ہے جس سے گرمی کی تپش سے اہلیان وادی کو راحت ملنے کی امید ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں موسم کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ یہاں کا درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کی گرم ترین رات ہے۔سری نگر میں ریکارڈ سیزن کی گرم ترین رات 132 سالوں میں تیسری سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا ہے کہ اتوار شام سے ہی 3اگست تک وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں شروع ہوں گی جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر میں ابھی تک مانسون کی سرگرمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید نمی کا سامنا ہے۔ وادی کشمیر میں گرمی اور نمی لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں موسم کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ یہاں کا درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کی گرم ترین رات ہے۔درجہ حرارت معمول سے 5.8 ڈگری سیلسیس زیادہ اور پچھلے 132 سالوں میں تیسرا سب سے زیادہ تھا۔ یہ معلومات ایک آزاد موسم کی پیشن گوئی کرنے والے نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 جولائی 2021 کو 24.8 ڈگری سیلسیس کا دوسرا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 21 جولائی 1988 کو 25.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔تاہم اتوار کو جموں و کشمیر کے موسم میں تبدیلی دیکھی گئی۔سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جولائی کے مہینوں میں سال 1946کو 38.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ 1999میں 9جولائی کو 37ڈگری ریکارڈ کیا گیا اسی طرح 1953کو 37ڈگری ، 1997میں 36.4دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھراتوار کو قاضی گنڈ = 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ،پہلگام = 30.1سیلسیس،کپواڑہ = 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ،کوکرناگ = 34.1،گلمرگ 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ،اننت ناگ = 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ،بانڈی پورہ = 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ،بارہمولہ = 34.4 ڈگری سینٹی گریڈ،سونمرگ = 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ،بڈگام = 35.0 ڈگری سینٹی گریڈ،پلوامہ = 33.5 ڈگری سینٹی گریڈاور شوپیاں = 34.4 ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر کٹھوعہ کے بعد سرینگر جموں کشمیر کا گرم ترین دن رہا ہے ۔جہاں درجہ حرارت 36.2ڈگری تک جا پہنچا جبکہ کٹھوعہ میں 38ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں