کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈن کی صدارت میں مختلف سرکاری محکموں کے زیر استعمال عمارتوں کے کرایہ کی تشخیص کے مختلف معاملوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈِسٹر کٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی ( ڈی آر اے سی ) میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس وقت ضلع میں مختلف سرکاری محکموں کے زیر اِستعمال عمارتوں کے 40 کرائے کے معاملات ماہانہ کرایہ کے تعین کے لئے کمیٹی کے سامنے پیش کئے گئے۔کمیٹی نے کرایہ کے تعین کے تمام معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا اور مختلف اِنتظامی اور دیگر تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کُل 40 معاملات میں سے 25 معاملات کی منظوری دی گئی جبکہ 8 دیگرمعاملات کو کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے دوبارہ تشخیص کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ خالی سرکاری عمارتوں کو سرکاری مقاصد کے لئے تحویل میں لیا جائے اور کرائے پر لینا آخری آپشن رہے گا۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے۔میٹنگ میںسی پی او، اے سی پی ، سی اے او، ڈپٹی سی ایم او،ڈِی ایس ڈبلیو او ، زیڈ اِی او ،ایگزیکٹیو اِنجینئروںاور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
8