14

ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپورنے جن وِکاس کریا کم سکیم کی عمل آوری اور

پی ایم ایس آر آئی سکولوںکے کام کاج کا جائزہ لیا
اودھمپور//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور سلونی رائے نے ضلع میں پی ایم ایس آر آئی سکولوں اور پی ایم جن وکاس کریا کم سکیم کی عمل آوری میں حاصل کی گئی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پریم سنگھ، چیف پلاننگ آفیسر محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر رنجیت سنگھ، چیف ایجوکیشن آفیسر اور دیگر محکمانہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں چیف ایجوکیشن آفیسر نے ضلع میں پی ایم ایس آر آئی سکولوں کی جانب سے 26 مجوزہ پیرامیٹروں کی سیچوریشن میں حاصل کی گئی پیش رفت پرایک تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مطلوبہ معیارات کو پورا کرنے کے لئے پی ایم ایس آر آئی سکیم کے تحت فراہم کردہ فنڈز کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال پر زور دیا۔ اُنہوں نے سکولوں کی مجموعی ترقی کے لئے کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نوڈل افسروں سے کہا گیا کہ وہ سکیم کے پیرامیٹروںپر پیش رفت کا جائزہ لینے اور اخراجات کی نگرانی کرنے کے لئے نامزد پی ایم ایس آر آئی سکولوں کا فیلڈ دورہ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر پر زور دیا کہ وہ پی ایم ایس آر آئی سکولوں میں ایکو کلب کے قیام کو ترجیح دیں۔ اُنہوں نے افسروں سے ان سکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیبزکے قیام میں تیزی لانے پر زور دیا اور ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم ایس آر آئی سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَگلے مالی برس تک پی ایم ایس آر آئی سکیم کے تمام پیرامیٹروںپر صد فیصد سیچوریشن حاصل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے معاون تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے لئے پی ایم ایس آر آئی سکولوں میں تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کو مزید بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولیات، فعال لیبارٹریوں، انٹرنیٹ کنکٹویٹی اور بجلی جیسی ضروری سہولیات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ سیکھنے کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں