30

وزیر اعلیٰ نے جموں ہاف میراتھن اور الٹرا میراتھن 2025 کیلئے تیاریوں کا جائیزہ لیا

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سال کے آخر میں ہونے والے جموں ہاف میراتھن اور الٹرا میراتھن 2025 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک جائیزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، ڈویژنل کمشنر جموں ، کمشنر سیکرٹری ٹورازم ، ڈائریکٹر ٹورازم جموں ، بی آئی ایس اے جی ۔ این کے نمائندے ، میراتھن کے ماہرین اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے تحت شرکت کی ۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ میراتھن کو ملک بھر سے اعلیٰ کھلاڑیوں کو راغب کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر تشہیر کرنی چاہئیے ۔ وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے اور کھیلوں میں ایک اہم منزل کے طور پر اس خطے کو پوزیشن میں رکھنے میں اس طرح کے ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری تیاریاں کریں اور اس پروگرام کو احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔ شروع میں کمشنر سیکرٹری ٹورازم یشا مدگل نے منصوبہ بند ایونٹس کا ایک تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ انہوں نے میٹنگ کو مجوزہ راستوں ، ایونٹ کے نظام الاوقات اور میراتھن کے لاجسٹک انتظامات سے متعلق بتایا ۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایونٹ کی تارتیخیں ملک بھر میں دیگر بڑے میراتھنوں سے متصادم نہ ہوں جس سے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ اس اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول تجارت اور ٹریول انڈسٹری ، ہوٹل اور مہمان نوازی کے شعبے ، کارپوریٹ اسپانسرز ، سرکاری محکموں اور کاروباری اداروں کو ایونٹ کے پیمانے اور اثرات کو بڑھانے کیلئے تعاون کرنے پر زور دیا ۔ مزید براں اس میٹنگ میں جموں الٹرا میراتھن کا جائیزہ لیا گیا جس میں کھردونگلا چیلنج اور بنگلور الٹرا میراتھن جیسے میراتھن شامل ہیں اس بحث میں اہم پہلوؤں جیسے روٹ ، انعام کا ڈھانچہ ، رجسٹریشن کا عمل ، برانڈنگ اور پروموشنل سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ۔ وادی کشمیر میں ایڈوینچر ریس کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں ہاف میراتھن اور الٹرا میراتھن 2025 کو ایک اہم ایونٹ بنانے کیلئے منصوبہ بندی اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں جس سے جموں کو کھیلوں اور سیاحت کے میدان میں اہم مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں