8

پروٹیم سپیکر نے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سری نگر میں میٹنگ کی صدارت کی

حلف برداری کی تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر//پروٹیم سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی مُبارک گُل نے آج افسران پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکیں کی حلف برداری کی تقریب کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے ان باتوں کا اِظہار نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔ دوران میٹنگ عبوری سپیکر نے حلف برداری کی پُر وقار تقریب کے تمام اِنتظامات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اسمبلی کمپلیکس میں تمام بنیادی سہولیات مقررہ وقت سے پہلے قائم ہونے کے علاوہ آڈیو ویژول سپورٹ، اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی ، بجلی سمیت دیگر اِنتظامات بھی کئے جائیں۔سپیکر نے افسران پر زور دیا کہ وہ دیگر اہم شعبوں جیسے ڈیجیٹل شراکت داری اور تمام ممبران کے لئے دیگر مطلوبہ وسائل تک رسائی جیسے تکنیکی سیٹ اَپ پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے ایس ایم سی کمشنر سے اسمبلی کمپلیکس کے اندر اور اس کے ارد گرد باقاعدگی سے صفائی کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے دیگر اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران پر زور دیا کہ وہ وزیراعلیٰ،نائب وزیر اعلیٰ ، کابینی وزراء ، اراکین اور اسمبلی عملے کے لئے پارکنگ کی جگہیں مختص کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے چیف اِنجینئر کو ہدایت دی کہ اسمبلی کی طرف جانے والی سڑکوں اور دیگر جگہوں اور پارکنگ ائیریا کی مناسب دیکھ ریکھ کی جائے۔عبوری سپیکر نے سکیورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ قانون ساز اسمبلی کمپلیکس اور اس کے ارد گرد فول پروف سیکورٹی اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں آئی جی ٹریفک محمد سلیمان چوہدری ۔ کمشنر ایس ایم سی اویس احمد، ڈائریکٹر فلوریکلچر کشمیر شکیل الرحمٰن، چیف انجینئر آر اینڈ بی سجاد نقیب، چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل سندیپ سیٹھ، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم، اسٹیٹس اور پی ایچ ای محکموں کے سینئر اَفسران، جے کے ٹی ڈی سی، بی ایس این ایل اور دیگر ایجنسیوں کے نمائند وں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں