--- 47

ڈاکٹر سیّد عابد رشیدشاہ نے بارہمولہ میں محکمہ صحت کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

بارہمولہ//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے آج ڈاک بنگلو بارہمولہ میں محکمہ صحت کے افسران بشمول سی ایم او، ڈِی ایچ او، ڈِی آئی او، بلاک میڈیکل افسروںکے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں صحت خدمات کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے صحت کی بہتر فراہمی کی اہمیت اور طبی سہولیات میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ضلع کے اندر مختلف ہیلتھ کیئر یونٹوں کی موجودہ آپریشنل صورتحال، چیلنجوںاور کامیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ کا ایک حصہ پری کانسیپشن اینڈ پری نیٹل ڈائیگنوسٹک ٹیکنیکس (پی سی اور پی این ڈی ٹی) ایکٹ کی عمل آوری اور تعمیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے وقف تھا۔ ڈاکٹر سیّد عابد رشیدنے تشخیصی تکنیک کے غلط اِستعمال کو روکنے اور اَخلاقی طبی طریقوں کو یقینی بنانے کے لئے پی سی اور پی این ڈِی ٹی ایکٹ پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ بارہمولہ کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔ اُنہوں نے اِس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ تمام رہائشیوں کو ان کی سماجی و اِقتصادی حیثیت کچھ بھی ہو معیاری صحت خدمات تک رَسائی حاصل ہو۔میٹنگ نے بلاک میڈیکل افسران کو اَپنی رِپورٹ پیش کرنے ، مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور صحت خدمات کو بڑھانے کے لئے حل تجویز کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔کلیدی موضوعات میں وسائل کی تقسیم ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، عملے کی تربیت ، مریضوں کی نگہداشت کے معیارات اور پی سی اور پی این ڈِی ٹی ایکٹ کی مؤثر عمل آوری شامل ہیں۔ڈاکٹر سیّدعابد رشیدشاہ نے آیوشمان بھارت کے فوائد کو ضلع کے تمام اہل اِستفادہ کنندگان تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے بی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ باقی ماندہ اہداف کی نشاندہی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ایک ماہ کے اَندر پورا کریں۔اُنہوںنے ہیلتھ کیئر کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور افسروں پر زور دیا کہ وہ اِن شعبوں پر توجہ دیں جن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے انہیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں محکمہ کے تعاون کا یقین دِلایا۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ ڈاکٹر مستورہ اختر، بلاک میڈیکل اَفسران ، نوڈل افسروں اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں