ستیش شرما جموں کو بااِختیار بنانے کا سہرا عمر کو دیا
جموں//جموں نے وزیر ستیش شرما کا ایک ریلی کی شکل میں شاندار اور پُر جوش اِستقبال کیا جو ریلی چندن وہار مٹھی میں اختتام پذیر ہوئی۔ستیش شرما نے مٹھی میں حامیوں، کارکنوں اور ممتاز شہریوں اور سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے جموں کو خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین ، ٹرانسپورٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، امورِ نوجوان و کھیل کود ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز کا چارج دے کر اُنہیں بااِختیار بنانے کا سہرا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دیا۔اُنہوں نے چمب حلقہ کے رائے دہندگان کا شکریہ اَدا کیا جنہوں نے دور اندیش لیڈر اور ان کے والد لیفٹیننٹ مدن لال شرما کے کام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے جموں و کشمیر کے ایم ایل اے چمب ، وزیر اور رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ستیش شرما نے کارکنوں، حامیوں اور سول سوسائٹی کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں وہ پسماندہ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گے ۔وزیر موصوف نے یقین دِلایا کہ موجودہ حکومت ریاست کا درجہ واپس لانے کو یقینی بنائے گی تاکہ ملازمت کو یقینی بنایا جاسکے اور خواہشمند کاروباری افراد کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ عمرعبداللہ کی قیادت والی حکومت عوامی شراکت کے ساتھ کام کرے گی اور مذہب ، ذات پات کی تفریق کے بغیرکمیونٹیوں کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔وزیر نے کہا کہ لوگوں نے اُن پر جس طرح سے اعتماد ظاہر کیا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں اور وہ غریبوں اور لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹے کا م کریں گے ۔
8