کشمیری نوجوانوں کو اداکاری کے جوہر دکھانے کاموقع
سرینگر//وادی کشمیر میں فلم نگری کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے کئی فلموں کی شوٹنگ ان دنوں وادی میں چل رہی ہے اور سلسلے میں کشمیر ی حالات پر مبنی ایک اور فلم دی راشٹریہ رائفلز کی شوٹنگ جلد ہی یہاں پر شروع کی جارہی ہے اور اس حوالے سے فلمساز کمپنی کی جانب سے سرینگر میں اتوار کے روز ’’آڈیشن ‘‘بھی لیا گیا تاکہ مقامی نوجوان اداروں کو اس فلم میں کام کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیاجاسکے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے خاص کر وادی کشمیر کے حالات پر مبنی کئی فلمی بنانے کی طرف پروڈوسر اور ڈائریکٹر خاصی توجہ دے رہے ہیں ۔ اسی تناظر میں طاہا فلم انٹرنیشنل کی جانب سے ایک اور فلم ’’دی راشٹریہ رائفلز‘‘یہاں پر بنائی جارہی ہے ۔ اس فلم کے ڈائریکٹر نیرج سہائی ، پروڈوسر سہیل سید لون اور رائٹر منظور احمد نے دی راشٹریہ رایفلز سٹوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات اب کافی بہتر ہوئے ہیں اور اس میں راشٹریہ رائفلز نے جو رول اداکیا ہے اس پر ہم فلم بنارہے ہیں کہ کس طرح سے 1992سے لیکر 2019تک راشٹریہ رائفلز نے مختلف طریقوں سے یہاں پر کام کرکے حالات کو معمول پر لانے میں رو ل اداکیا ۔ راشٹریہ رائفلز نے سدبھائونا کے تحت طبی کیمپوں کا انعقاد، سپورٹس ایونٹس، نوجوانوں کیلئے ہنر اور تعلیم کے مواقعے جیسے پروگرام چلائے گئے اور نوجوانوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کی ترغیب دی گئی ۔ ڈائریکٹر نیرج سہائی نے بتایا کہ اس فلم کو بنانے کامقصدیہی ہے کہ راشٹریہ رائفلز کی خدمات کو دکھایاجائے ۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ کشمیر ی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ہم انہیں ا س فلم میں کام کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں ۔ اس دوران فلم پروڈوسر سہیل سید لون نے بتایا کہ ہم اس فلم میں 90فیصدی مقامی اداروں کو لے رہے ہیں تاکہ ان کے ہنر کو نکھارا جاسکے ۔ انہوںنے بتایا کہ کشمیری نوجوان اداری کے شوقین ہیں تاہم انہیں کوئی پلیٹ فارہم مہیا نہیں ہے جس پر وہ اپنے ہنر کو ظاہر کرسکیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہم ان نوجوانوں کو پلیٹ فارہم مہیا کررہے ہیں تاکہ وہ اداکاری میں آگے بڑھ سکیں۔
16