کہا، سری نگر اِنتظامیہ نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے متحرک کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے پُر عزم ہے
سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بینکٹ ہال میں’کیرئیر لانچ اینڈ سٹارٹ اپ شوکیس ‘کا اِفتتاح کیا۔اس تقریب کا اِنعقاد ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے ڈِسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر (ڈِی اِی اینڈ سی سی) سری نگر اور آر ایس اِی ٹی آئی سری نگر کے اشتراک سے کیا تھا جس کا مقصد نوجوان کاروباری افراد کو بااِختیار بنانا اور مقامی نوجوانوں کے لئے کیریئر کی ترقی کے اَقدامات کو سپورٹ کرنا تھا تاکہ مختلف سرکاری سکیموں اور اَقدامات کے ذریعے فراہم کردہ مواقع کو تلاش کرنے کے خواہشمند کاروباری اَفراد اور اہم شراکت داروںکو اِکٹھا کیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی اور اَنٹرپرینیورشپ کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے حکومت کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا جو نوجوان ٹیلنٹ کے لئے مالی مدد، ہنر کی ترقی اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا، ’’جدید اور دیرپااَقدامات کے ذریعے اَپنے نوجوانوں کو بااِختیار بنانا ہمارے ضلع کی سماجی و اَقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے۔‘‘
ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ’ کیریئر لانچ اینڈسٹارٹ اپ شوکیس ‘‘نے ضلع انتظامیہ سری نگر اور ڈی ای اینڈ سی سی کے ایک متحرک کاروباری ماحول کو فروغ دینے ، نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور ضلع بھر میں اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دورانِ تقریب افسران نے سری نگر میں نوجوانوں کی اَنٹرپرینیورشپ، روزگار اور کیریئر کے مواقع کو آسان بنانے میں محکموں کے رول کے بارے میںمعلومات کا اشتراک کیا۔ان سکیموں سے استفادہ کنندگان نوجوانوں اورکامیاب مستفیدین نے بھی اَپنی کامیابی کی داستانوں کا اشتراک کیااور اَپنے سفر اور کامیابیوں سے سامعین کو متاثر کیا۔ ان کے تجربات نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور مقامی اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومتی پروگراموں کی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔شرکأ نے مشن یوتھ، پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) اور رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (آر ای جی پی) جیسی اہم سکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ یہ پروگرام خود روزگار، مالی امداد اور تربیت کے لئے راہیں ہموار کرتا ہے جو نوجوان کاروباری اَفراد کو اَپنے کاروباری خیالات کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 106 اُمیدواروں نے مختلف سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے لئے سائٹ پر اِندراج کرایا جو اپنے کاروباری منصوبوں کو شروع کرنے کے لئے ان اقدامات سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔اِس موقعہ پر چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد، جنرل منیجر ڈی آئی سی حمیدہ اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈاکٹر شیبہ اور ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی افروزہ فیاض کے علاوہ جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ (کے وِی آئی بی) اور کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے ضلعی افسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔
7