رواں برس کے آخر یانئے سال کی آمدپروزیراعظم اس کا اعلان کرینگے /زررائع
سرینگر//جموں وکشمیر کاسٹیٹ ہڈ بحال کرنے کے لئے اُلٹی گنتی شروع ،وزارت داخلہ راجبھون اور وزیراعلی کے دفترکے مابین صلاح مشورہ جاری ،رواں برس کے آخر اور نئے سال کی آمد پروزیراعظم جموں وکشمیرکوسٹیٹ ہڈ بحال کرنے کاازخود اعلان کرینگے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی جموںو کشمیرکے سینئرلیڈر نئی دہلی میں خیمہ زن او رمستقبل میں حکمت عملی اپنانے کے سلسلے میں پارٹی قیادت کے ساتھ صلح مشورے میں مصروف ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن اور نئی حکومت کاقیام عمل میں آنے کے بعد اب ریاست کادرجہ بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ راجبھون اور جموںو کشمیرکے وزیراعلیٰ کے دفتر کے مابین فائلوں کی ادلہ بدی اور صلح مشورے کاکام زوروں پر۔باخبرزررائع کے مطابق وزیراعظم رواں برس کے آخر یانئے سال کی آمد پرجموںو کشمیر کو ریاست کادرجہ بحال کرنے کااز خود اعلان کرینگے ۔جموںو کشمیرکے ایل جی منوج سنہا کوگزشتہ دنوں مرکزی سرکار نے اس بات سے آگاہ کیاکہ جموںو کشمیرکو سٹیٹ ہڈ اب بحال کیاجارہاہے اور اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھائے جارہے ہے۔زررائع کے مطابق جموںو کشمیر کی کابینہ کی جانب سے ریاستی درجہ بحال کرنے کے سلسلے میں پاس کئے گئے ریزولیشن او روزیراعلیٰ کے دورہ نئی دہلی کے دوران وزیراعظم اوروزیرداخلہ وزیردفاع کے ساتھ ان کی خصوصی ملاقاتیں عمل میں آ نے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد مرکزی سرکار نے جموںو کشمیرکوسٹیٹ ہڈ کادرجہ دینے کافیصلہ کرلیا۔25نومبر کو پارلیمنٹ کاسرمائی اجلا س شرو ع ہونے جارہاہے جوبیس دسمبر تک جاری رہے گا۔اس خصوصی اجلاس کے دوران جموں وکشمیرکوریاست کودرجہ دلانے کے سلسلے میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہے اور اس خصوصی میٹنگ میں جموں وکشمیرکو ریاست کادرجہ دلانے کی تجویز کوہری جھنڈی دکھائی جائے گی جسکے بعد وزیراعظم نریندر مودی رواں برس کے آخر یانئے سال کی آمد پرجموںو کشمیرکے لوگوں کوبڑا تحفہ سٹیٹ ہڈ بحال کرنے کی صورت میں فراہم کریگی ۔