12

نائب وزیرا علیٰ نے شالامار ہسپتال کا دورہ کیا

کہا، راجوری سانحہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کر رہی ہے
جموں / /نائب وزیرا علیٰ سریندر کمارچودھری آج راجوری سانحہ کے اہل خانہ کی خیریت و عافیت دریافت کرنے کے لئے سرکاری ہسپتال شالامار کا دورہ کیا۔نائب وزیرا علیٰ کے ہمراہ رُکن قانون ساز اسمبلی بدھل جاوید چودھری اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ اور میڈیکل فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان پُراسرار اَموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ اُنہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اِ س موقعہ پر نا ئب وزیرا علیٰ نے میڈیا اَفرادسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ اِس طرح کے سانحے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے ایک جامع تحقیقی مشق کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس جیسی دیگر ایجنسیوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اِس معاملے کی تحقیقات کریں اور اگرکسی قسم کی کوتاہی کا پتہ چلا تو ان اَفراد کے خلاف کاررِوائی شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں