جموں//کمشنر سیکرٹری کلچرکے۔ رمیش کمار نے شری رنبیر سنگھ (ایس آر ایس) لائبریری کچی چھاونی کے اَپنے پہلے دورے کے دوران کام کاج کو بڑھانے اور صارفین کو لائبریری کی مؤثر خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ جموں و کشمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز جموں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائبریریز جموں اور چیف لائبریرینز، ڈِسٹرکٹ لائبریری کٹھوعہ اور ڈوڈہ اور دیگر افسران موجود تھے۔لائبریری میں اَنگریزی، ہندی، اردو، فارسی، ڈوگری اور سنسکرت جیسی مختلف زبانوں میں تقریبا 80,000 کتابوں کا ذخیرہ ہے جس سے قارئین کا متنوع اِنتخاب ہوتا ہے۔ تمام کام کے دِنوں میں ریڈنگ روم صبح 8بجے سے شام8 بجے تک اور اتوار کو صبح 10بجے سے شام 4بجکر 30منٹ تک کام کرتا ہے، لائبریری میں روزانہ 100۔150 لوگ آتے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ ایس آر ایس لائبریری کمپلیکس جموں کی اَپ گریڈیشن اور اِنٹرنیٹ کی سہولیت کی فراہمی 100 دنوں میں مکمل کی جائے گی۔ ایس آر ایس لائبریری جموں 5.94 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے جموں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت بنیادی ڈھانچے ،تکنیکی اَپ گریڈیشن کے آخری مراحل میں ہے۔اِس پروجیکٹ میں بیٹھنے کی گنجائش کو تقریباً 180 تک بڑھانا، بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے لائبریری کی آٹومیشن، مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ ڈیجیٹل ایشو اورریٹرن، ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن ڈیوائس (آر ایف آئی ڈِی) سسٹم، سی سی ٹی وِی نگرانی، 75 یونٹ کمپیوٹر اور 25 یونٹ اے سی وغیرہ شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے اَفسران اور عملے سے بات چیت کے دوران لائبریریوں اور ریڈنگ روموںکے کام کاج کو بہتر بنانے کے حوالے سے صارفین سے تجاویز طلب کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ایس آر ایس لائبریری کے آسان کام کاج ، کمپلیکس کی بہتر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد ہدایات جاری کیں۔کے۔ رمیش کمار نے لائبریری خدمات کی رَسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے ٹھوس اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ قرض دہندگان سے کتابوں کی واپسی کے لئے ضروری اَقدامات کریں۔ جموں و کشمیر کی لائبریریوں میں اِنٹرنیٹ خدمات کے آغاز کے لئے اَقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔کمشنر سیکرٹری نے صارفین کو لائبریریوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ پڑھنے کی عادت پیدا کی جاسکے۔ دوران بات چیت کمشنر سیکرٹری نے محکمانہ امور پرغور و خوض کیا اور ان کی بروقت جانچ پڑتال کی یقین دہانی کی۔
