4

یوم عرفہ : مشہور سنڈے مارکیٹ کی رونق بھی دوبالا

یوم عرفہ : مشہور سنڈے مارکیٹ کی رونق بھی دوبالا
سرینگر // یوم عرفہ پر وادی مشہور و معروف ترین بازار سرینگر کے’’سنڈے مارکیٹ ‘‘میںلوگوںکی بڑی تعداد نے جم کر خریداری کی ۔ مارکیٹ میں خواتین اور بچوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا۔ جنہوںنے ملبوسات اور دیگر اشیائے خوردنی کی خریداری کی ۔ سی این آئی کے مطابق ماہ رمضان اب ختم ہوگیا ہے اور عید الفطر آج منائی جا رہی ہے ۔ جس کے چلتے یوم عرفہ کے دن وادی کے معروف و مشہور سنڈے مارکیٹ میں آج بھی کافی رش دیکھنے کو ملا ۔اتوار کی صبح سے ہی سنڈے مارکیٹ میں تاجروں نے اپنی چھاپڑیاں کم ہی لگائی جن پر چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں ملبوسات، کمبل، اور دیگر سازوسامان تھا ۔ جس کے چلتے لوگوں کی تعداد سنڈے مارکیٹ پہنچے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں خواتین نے کئی طرح کے چیزوں کی جم کر خریداری کی جن میں زیادہ تر ملبوسات شامل ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر اپنی چھاپڑیاں لگاکر ان پر مال سجاتے ہیں جن میں کراکری، ہوزری، جرابے، جوتے ، سٹیشنری، کتابیں ، پنٹ ، شیٹ، بیڈ شیٹ، مختلف اقسام کی کمبلیں ، الیٹرانک سامان ، جن میں موبائل وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے ۔ جبکہ اچھی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ادنا کمپنیوں کا مال بھی خریداروں کی خدمت میں رکھا جاتا ہے ۔ سنڈے مارکیٹ وادی کاایک وہ واحدمارکیٹ ہیں جہاں پر اس تعدادمیں لوگ خریداری کرتے ہیں اور خریداری کی غرض سے ہی لوگ یہاں آتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ سے جڑے کئی افراد نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مارکیٹ کی وجہ سے ہی ان کے اہل و عیال کا پیٹ پلتا ہے کیوں کہ ہفتے کے چھ دن وہ سنڈے مارکیٹ کیلئے مال تیار رکھتے ہیں اور اس روز یہاں فروخت کرتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے جن میں چھاپڑی فروشوں کے علاوہ ، مسافر گاڑیوں ، آٹو ڈرائیوروں ، لوڈ کیریر والوں اور دیگر لوگ بھی سنڈے مارکیٹ کی وجہ سے اچھا خاصہ کاروبار کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں