ملک کے مختلف علاقوں میں عید سمیت دیگر تہوار منائے جا رہے ہیں ، لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد :وزیر اعظم مودی
سرینگر// ہمارے تہوار ملک میں تنوع میں اتحاد کو ظاہر کرتے ہیں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عید سمیت دیگر تہوار منائے جا رہے ہیں ان تہواروں پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج منائے جانے والے اور آنے والے دنوں میں منائے جانے والے مختلف تہوار ہندوستان کے تنوع میں پھیلے ہوئے اتحاد کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور لوگوں سے کہا کہ وہ اس احساس کو مضبوط کرتے رہیں۔اپنے ماہانہ من کی بات نشریات میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مختلف ریاستیں اتوار کو اپنا روایتی نیا سال منا رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں بہت سی دوسری ریاستیں بھی منائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عید سمیت دیگر تہوار منائے جا رہے ہیں۔ان تہواروں پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے نوٹ کیا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بھی چند ہفتوں میں ختم ہو جائیں گی اور کہا کہ گرمیوں کے طویل دن طلبا ء کیلئے نئے شوق پیدا کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو پالش کرنے کا وقت ہوتا ہے۔انہوں نے طلبا کیلئے مختلف سرگرمیاں پیش کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ’’ مائی ہولی ڈیز ‘‘کا ہیش ٹیگ استعمال کریں اور طلبائاور والدین اپنے تجربات کو’’ Holiday memories‘‘ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے مختلف طریقوں سے پانی کو محفوظ کرکے ’’بارش پکڑو ‘‘کی مہم پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح کے طریقوں کے ذریعے پچھلے سات سے آٹھ سالوں میں 11 بلین مکعب میٹر سے زیادہ پانی کو بچایا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں، یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہندوستان کی طرف سے انسانیت کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن اب ایک عظیم الشان جشن کی شکل اختیار کر گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال اس تقریب کا تھیم ’’ایک زمین ایک صحت کیلئے‘‘یوگا ہے۔
