فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے
سرینگر// ماہ مبارک مکمل ہو نے اور شوال کا چاند نظر آنے کی صورت میںآج عید الفطر کی تقریب سعید انتہائی عقیدت و احترام اور دینی وملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائیگی ۔لاکھوں فرزندان تو حید عیدگاہوں، مسجدوں اور خانقاہوں میں صاف وپاک ملبوسات پہن کر نماز عید ادا کر یں گے۔اس سلسلے میں شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی بھر کے تمام ضلعی ،تحصیل اور بلاک سطح پر بھی نماز عید کے سلسلے میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔ادھر جموں شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کے علاوہ راجوری ، پونچھ ، ڈوڈہ ، بھدرواہ، کشتواڑ،بانہال اور دیگر علاقوں میں بھی نماز عیدکے بڑے بڑے اجتماعات ہورہے ہیں۔اس سلسلے میں عید گاہوں، مساجدوخانقاہوں کو پوری طرح صاف و شفاف رکھنے کے علاوہ خوب سجایا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق رمضان مبار ک کے 29دن مکمل ہو چکے ہیں اور اگر شوال کا چاند نظر آگیا تو جموںکشمیر میں عید الفطر کی مقدس تقاریب کا انعقاد آج یعنی 31مارچ بروز سوموار کو ہوگا ۔ اس سلسلے میں جموں وکشمیر کے آرپار نمازعید کے روح پر ئور اور عظیم الشان اجتماعات کا انعقار ہو رہاہے ۔آثار شریف درگاہ حضرت بل میں بھی نماز عید کا بہت بڑا اجتماع ہوگا جس میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں درگاہ حضرت بل کو سجایا اور سنوارا گیا ہے جہاں تقریباً1 لاکھ کے قریب لوگ نماز عید ادا کریںگے ۔ ادھر وادی کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل صدر مقامات کے علاوہ جموں شہر،ڈوڈہ ،ہندوارہ ،کشتواڑ ،بانہال ، رام بن ،راجوری ، پونچھ ،اور کرگل میں بھی عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد ہو گا جن میں لاکھوں فرزندان توحید شرکت کریں گے ۔نماز عید اجتماعات کے وقت رقت آمیزمناظر بھی دیکھے جائیں گے کیونکہ ہر عید گاہ ،مسجداور خانقاہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں معذور،بے سہارا ،یتیم بچے ،بیوہ خواتین بھیک مانگ رہے ہو نگے ۔کاش کہ ہم سب نے اپنی بساط کے مطابق وقت پر محتاجوں ومسکینوں کی امداد واعانت کی ہوتی تو شاید یہ سب لوگ بالخصوص یتیم بچے ہمارے شانہ بشانہ عید کی خوشیوں میں شامل ہو تے ہیں ۔
