17

متحد اور طاقتور بھارت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن آج اور بھی مضبوط ہوا / امیت شاہ

سرینگر// جموں کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند جماعتوں نے حریت سے الگ ہونے کا اعلان کیا جس کا وزیر داخلہ امیت شاہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ متحد اور طاقتور بھارت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن آج اور بھی مضبوط ہوا ہے، کیونکہ اب تک ایسی 11 تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے اس کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی، جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور کشمیر فریڈم فرنٹ نے خود کو علیحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس سے الگ کر لیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ’’ جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی، جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور کشمیر فریڈم فرنٹ نے خود کو علیحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس سے الگ کر لیا ہے‘‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام سے آئین پر لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے لکھا ’’ تین مزید تنظیمیں، یعنی جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی، جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ، اور کشمیر فریڈم فرنٹ، خود کو حریت سے الگ کر رہی ہیں۔ یہ وادی کے اندر ہندوستان کے آئین پر لوگوں کے اعتماد کا ایک نمایاں مظاہرہ ہے۔ ‘‘ وزیر داخلہ نے کہا کہ متحد اور طاقتور بھارت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن آج اور بھی مضبوط ہوا ہے، کیونکہ اب تک ایسی 11 تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے اس کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ تین روزہ دورے جموں کشمیر پر تھے جس دوران انہوں نے اپنے دورے کے دوران ہند پاک بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک فارورڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں