49

کووِڈ انفیکشن کو کم کرنے کیلئے ایس او پیز کی سختی سے پابندی ، ٹیکہ کاری لازمی:ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر

سری نگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی انفیکشن کو کم کرنے کیلئے کووِڈ ۔19 ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہنے ، کمزور اور ہدف آبادی کا ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے ۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی سرینگر نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کووڈ 19 کے وبائی مرض سے لڑنے کیلئے بہت کوشش کر رہی ہے اور ضلع کے لوگوں نے اپنے تعاون کو بڑھایا ہے جس کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں کے دوران اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ ڈی سی نے کہا کہ اگرچہ ہم نے کووڈ مثبت معاملات میں واضح کمی دیکھی ہے لیکن ہمیں گرین زون میں داخلے کیلئے مزید ذمہ داری کے ساتھ کووڈ مناسب طریقے سے چلنا ہو گا ۔ انہوں نے سرینگر کے عوام پر زور دیا کہ وہ وائیرس کی چین کو توڑنے کیلئے جلد سے جلد ٹیکہ لگائیں ۔ منڈیوں کے کھولنے کے سلسلے میں ڈی سی نے کہا کہ ریاستی ایگزیکٹو کونسل کی ہدایت کے مطابق کووڈ مثبت شرح کی کمی کے ساتھ رہنما اصول جاری کر دئیے گئے ہیں اور خاص طور پر تمام کاروباری اداروں ، اوپریٹرز کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے اس پر عمل کرنا ہو گا ۔ ویکسی نیشن کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ اب تک تقریباً 2.60 لاکھ آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور ضلع میں وائیرس سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ مہم کو تیز کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں