بیکانیر: راجستھان کے اعلی تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھاٹی نے کہا کہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انھوں نے انڈین ریڈکراس سوسائٹی کی طرف سے پی بی ایم اسپتال میں منعقدہ ڈسپوزیبل آئسولیشن گاؤں تقسیم کرنے کے پروگرام کے دوران آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں ریاست میں طبی انتظامات مضبوط بنانے کے بہترین کام کیے جارہے ہیں۔بھنور سنگھ بھاٹی نے کہا کہ راجستھان نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران بہترین انتظامات کی مثال قائم کی۔ دوسری لہر میں بھی ہمارے سامنے کئی چیلنج تھے ان کے باوجود ہمارے فرنٹ لائن ورکرس اور رضاکار تنظیموں کے تعاون سے اس پر بھی موثر لگام لگی رہی۔ ریاستی حکومت کی کوششوں سے آج ضلع اور سب ڈویزن آکسیجن دستیابی کے نظریہ سے خودانحصار ہو رہے ہیں ریاستی حکومت کی طرف سے پچاس ہزار آکسیجن کنسنٹریٹر خریدے گئے ہیں جو اضلاع میں بھیجے جارہے ہیں اور ضلع میں بھی ایک درجن سے زیادہ آکسیجن جنریشن پلانٹ بن رہے ہیں۔انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے سکریٹری وجے کھتری نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے 400 ڈسپوزیبل آئسولیشن گاوں پی بی ایم اسپتال کو دیئے گئے۔ اس سے قبل کولایت اسمبلی حلقہ کے دیہی علاقوں کے لئے آکسیجن کنسنٹریٹر، ماسک وغیرہ دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے اس وقت میں ریڈکراس سوسائٹی حکومت اور انتظامیہ کی ہر ممکن مدد دستیاب کرائے گی۔
60