49

مشیر فاروق خان نے پٹن میں مائیکرو آبپاشی نظام کا افتتاح کیا

بارہمولہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے ڈائریکٹر زراعت اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے پٹن کے علاقے صدر بل پلہالن میں واقع انٹیسو ویجی ٹیبل کلسٹر میں مائیکرو آبپاشی نظام کا افتتاح کیا ۔ مشیر نے مقامی طور پر مسالحوں کی انتہائی کاشت کی ثقافت کو زندہ کرنے کے اقدام کے طور پر ’’ لال مرچی ‘‘ کے نام سے مشہور مقامی مرچ کی بحالی کیلئے ایک خسوصی پروگرام بھی شروع کیا ۔ افتتاح کے بعد مشیر نے کچھ مقامی ترقی پسند کسانوں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے اپنی مختصر کامیابیوں کے بارے میں مشیر کو آگاہ کیا ۔ مشیر نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیداوار کو بڑھاوا دینے کیلئے سائینسی اور جدید ترین کاشتکاری کے طریقوں کو اپنائیں ۔ انہوں نے زراعت میں عمدہ کارکردگی پر ان ترقی پسند کسانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ انہوں نے کاشتکاری برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے کھیتوں میں کیش فصلوں کی کاشت کریں جو کسانوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔ دریں اثنا مشیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ایگری انٹر پرنیور شپ پروگراموں کو فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہے جس میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ایس ایس پی رئیس احمد بھٹ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں