100

طلعت پرویز نے ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول محکمہ جموں کے جاری کاموں کا معائینہ کیا

جموں//کمشنر سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول طلعت پرویز روہیلہ نے ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول جموں ڈویژن کے جاری سول کاموں کے مقامات کا معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری کو جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس میں سرکٹ ہاوس جموں کی توسیع شامل ہے جس میں پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) جموں کے ذریعہ عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر سیکرٹری نے تمام منصوبوں کی سٹیج وائز مانیٹرنگ کی اہمیت پر ٹایم بار پر توجہ دینے اور کنٹریکٹ منیجمنٹ سافٹ وئیر کے ذریعے عمل درآمد پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے اثاثوں کے ماحول کو بڑھانے کیلئے درختوں ، پودوں ، جھاڑیوں وغیرہ کے معیار اور قسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بیک وقت زمین کی تزئین کا کام کرنے پر بھی زور دیا ۔ تمام عمارتوں کو خصوصی طور پر اہل افراد کے ساتھ ہم آہنگ بنانے کیلئے بھی ہدایات دی گئیں ۔ بعد ازاں کمشنر سیکرٹری نے ایچ اینڈ پی اور عمل درآمد کرنے والے اداروں کے تمام افسران کے ہمراہ تعمیراتی مقامات کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں ، ان کے ڈیزائینوں کا جائیزہ لیا اور محکمہ آر اینڈ بی کے ذریعہ انجام پائے گئے معاہدے اور اجزاء وار حیثیت کو شریک کرنے کیلئے موقعہ پر ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے موجودہ گیسٹ ہاوس اور سرکٹ ہاوس جموں کا بھی دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول پون راٹھور ، جوائینٹ ڈائریکٹر ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول جموں انسویا جموال ، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) اور فیلڈ افسران کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل ڈویژن کی انجینئرنگ ٹیم بھی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں