سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ 19 کو روکنے کیلئے ویکسی نیشن واحد اصل ہتھیار ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو کوور کرنے کیلئے کورونا وائیرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے ایس کے آئی سی سی میں ایک میٹنگ کے دوران سرینگر اور کپواڑہ اضلاع میں ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں کووڈ کے انتظامات اور پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران دیں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفئیر جے اینڈ کے ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر ، کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن ، لیبر کمشنر جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر موجود تھے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر ، اے سی ڈی سرینگر ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر سرینگر ، چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ کے ہمراہ دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ مشیر نے سرینگر اور کپواڑہ اضلاع میں ویکسی نیشن کے سلسلے میں اہداف کی سست رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے علاقوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ کووڈ انفیکشن کے خلاف زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے ویکسی نیشن میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ مشیر نے مزید بتایا کہ ہر سرگرمی ویکسی نیشن کے ماتحت ہے اور اس پیغام کو بلند اور واضح ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے تمام لائین ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ کام کو انجام دینے کیلئے قریبی ہم آہنگی سے کام کریں ۔اپنے پیغام کا اعادہ کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ معمول کی زندگی کا دوبارہ آغاز اور سرگرمیاں ویکسی نیشن ڈرائیو کی تکمیل کے ماتحت ہیں کیونکہ یہ وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کیلئے دستیاب جادوئی گولی ہی ہے ۔ مشیر بصیر خان نے ایسے علاقوں میں آگاہی پروگرام کو تیز کرنے پر بھی زور دیا جو کم ویکسی نیشن رجسٹر کر رہے ہیں ۔ لوگوں کو ویکسی نیشن کے فوائد کے بارے میں آگاہی دینے اور افواہوں کی افادیت کی وجہ سے شکوک و شبہات کو دور کرنے کیلئے ٹیموں کی تشکیل خصوصی طور پر میڈیکل برادری کی تشکیل ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل فیملی ویلفئیر اور کمشنر ایس ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ ان اضلاع کے ہر کونے میں ویکسی نیشن ڈرائیوز کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور اس مقصد کے لئے وضع کردہ فارمیٹ پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں ۔ مشیر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر روزانہ کی بنیاد پر ویکسی نیشن کی پیش رفت پر نگاہ رکھیں گے اور وہ سرینگر کے خاص طور پر شہر کے مرکز میں کیمپوں کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے اضلاع کے اندرونی علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر موجود طبی ماہرین نے بھی کووڈ ویکسی نیشن پر زور دیا اور مشیر کی دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ ویکسی نیشن ڈرائیو سے فائدہ اٹھائیں ۔
128