اودھمپور میں کمانڈ ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے علاوہ فوجی کمانڈروں کی میٹنگ کی صدارت کریںگے
سرینگر///مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری (ہفتہ) کو اودھم پور میں فوج کے شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے۔ یہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں جموں خطے کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس دوران وہ کمانڈ ہسپتال ادھم پور کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔ وہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وائس آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری (ہفتہ) کو اودھم پور میں فوج کے شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے۔ یہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں جموں خطے کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔ اس دوران وہ کمانڈ ہسپتال ادھم پور کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔ وہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق راج ناتھ ایک روزہ دورے پر 24 فروری کو ادھم پور میں شمالی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر دفاع 24 فروری کو ناردرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں کمانڈ ہسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں جس کے بعد وہ فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے خطاب کریں گے۔کمان ہسپتال جموں و کشمیر میں اعلیٰ ترین اور بہترین طبی خدمات کی رینج میں پہلے نمبر پر ہے۔ کمانڈ ہسپتال ادھم پور شہر کے قلب میں ایم ایچ چوک کے قریب واقع ہے۔ ایک عرصے سے کمانڈ ہسپتال میں فوجی جوانوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نئی عمارت سپلائی ٹرن پر واقع کانوے گراؤنڈ کے قریب تعمیر کی گئی ہے۔ نئی عمارت کے افتتاح کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ علاج معالجے کی سہولیات بہتر ہو جائیں گی۔وی او آئی کے مطابق وزیر دفاع شمالی کمان کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے بھی بات چیت کریں گے جس میں وہ جموں و کشمیر سمیت لائن آف کنٹرول کے ساتھ
ساتھ سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی معلومات حاصل کریں گے۔ادھم پور کے کمانڈ ہسپتال کی نئی عمارت میں لفٹیں، ایک سنٹرل اے سی پلانٹ، گرم پانی کی فراہمی، فائر ہائیڈرنٹس، اسپرنکلر سسٹم، فائر الارم سسٹم اور بیرونی خدمات جیسی مختلف سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ تقریباً 650 بستروں کی گنجائش والا کمانڈ ہسپتال آگ بجھانے کے آلات سے پوری طرح لیس ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے کل بجٹ 189.94 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ یکم نومبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کی تکمیل کا ہدف 31 جنوری 2024 ہے۔